ARTICLE AD BOX
ملزمہ انمول عرف پنکی کو 4 مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا
فوٹو اسکرین گریپ 
کراچی:
منشیات فروش پنکی کی طبی معائنے کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔ بین الصوبائی منشیات گروہ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی آج ہوگی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے ملزمہ کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے جبکہ کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی عدالت کے روبرو جمع کرائی جائے گی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو 4 مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے، درخشاں تھانے میں درج منشیات کے مقدمے جبکہ گارڈن تھانے میں درج منشیات اور اسلحہ کے مقدمات میں پیش کیا جائے گا۔
.png)
14 hours ago
3




English (US) ·