ARTICLE AD BOX
درخواست میں بنگلے میں مزید دو رہائشی منزلیں تعمیر کرنے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا گیا تھا
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کے معاملے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ’منت‘ کی مرمت اور توسیع کے لیے دی گئی ماحولیاتی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی جس کے بعد منصوبے کی راہ میں موجود ایک بڑی قانونی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ درخواست میں بنگلے میں مزید دو رہائشی منزلیں تعمیر کرنے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
.png)
14 hours ago
2




English (US) ·