ARTICLE AD BOX
تاجر کے اغوا اور قتل کیس میں قید ملزم چند روز قبل تقریب کے دوران جیل سے فرار ہوا تھا
—فائل فوٹو 
کراچی پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے خطرناک قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر جیل میں چند روز قبل تقریب کے دوران ملزم طاہر نوید عرف پولکا فرار ہوگیا تھا۔ تاجر کے اغوا اور قتل میں قید کاٹنے والا ملزم فرار ہونے کے بعد روپوش تھا تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ نے کچھ دیر قبل ملزم کو تلاش کر کے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کی جانب سے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ملیر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
.png)
8 hours ago
1




English (US) ·