Times of Pakistan

ملکہ کوکین انمول پنکی نے دوران تفتیش ایک اہم نام لے لیا

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

ملکہ کوکین انمول عرف پنکی سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمہ کے بھائی شوکت سمیت دیگر مبینہ ساتھیوں کی تلاش تیز کردی۔

ایکسپریس نیوز کو تفتیشی ذرائع کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی شوکت کا کرمنل ریکارڈ بھی جمع کرلیا گیا ہے اور اس کے  خلاف اب تک ایک مقدمے کی تفصیل سامنے آئی ہے جو تھانہ بوٹ بیسن میں منشیات فروشی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ انمول نے دورانِ تفتیش کوکین ڈیلنگ سے وابستہ ایک اور بڑے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کے خلاف چند سال قبل کوکین اسمگلنگ کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ انمول عرف پنکی نے دورانِ تفتیش منشیات فروشی کے مبینہ طریقہ کار سے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کیں۔ ملزمہ کے مطابق گروہ کا ایک کارندہ پہلے مخصوص مقام اور گلی کا انتخاب کرتا تھا، جبکہ گرفتاری سے بچنے کیلئے خریدار کو کبھی درست مقام نہیں بتایا جاتا تھا۔

ملزمہ نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ رائیڈر قریبی سنسان مقام پر کسی پتھر کے نیچے منشیات رکھتا اور بعد ازاں خریدار کو مقام سے آگاہ کیا جاتا تھا تاکہ براہِ راست رابطے سے بچا جاسکے۔

دوسری جانب انمول عرف پنکی کو عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیش کیے جانے کے معاملے پر بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزمہ کو دھوپ سے بچاؤ کی عینک کس اہلکار نے فراہم کی۔

Read Entire Article