ARTICLE AD BOX
پاراچنار، سوات، دیر بالا، باجوڑ اور اسلام آباد میں بھی لرزش، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
شائع 20 فروری 2026 06:52pm
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6شدت ریکارڈ کی گئی جب کہ زیر زمین گہرائی 73کلومیٹر اور مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔
سوات، مردان اور گرد و نواح، لوئردیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سرگودھا اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دیر بالا میں بھی لرزش کی شدت زیادہ محسوس کی گئی جس کے باعث شہریوں میں تشویش دیکھی گئی۔
زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد بعض عمارتوں سے لوگ باہر نکل آئے۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں۔ مزید تفصیلات موصول ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔
.png)
3 weeks ago
17




English (US) ·