Times of Pakistan

ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی، عوام پر 8 ارب 67 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا

1 week ago 5
ARTICLE AD BOX

اکتوبر تا دسمبر 2025 بجلی مہنگی کرنے کی منظوری، اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کیلئے ہوگا


ضیغم نقوی March 03, 2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کیلئے  بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمتوں بارے فیصلہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025 بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے تین ماہ کیلئے ہوگا۔

فی یونٹ قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں

مقبول خبریں

متعلقہ

Read Entire Article