ARTICLE AD BOX
شائع 15 مارچ 2026 04:15pm
ملک بھر میں 20 اور 21 مارچ 2026 کو عید الطفر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جب کہ عیدالفطر کی تعطیلات کا اطلاق پانچ اور چھ روزہ ورکنگ ویک والے دفاتر پر ہوگا۔
حکومت پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پرملک بھر میں 20 اور 21 مارچ کو عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 مارچ بروز جمعہ اور 21 مارچ بروز ہفتہ کو عیدالفطر کے سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ یہ چھٹیاں پانچ اور چھ روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری دفاتر پر لاگو ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری دفاتر دونوں دنوں کے دوران بند رہیں گے تاکہ اہلکار اور ملازمین عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی کے ساتھ منا سکیں۔
حکومت نے عوام اور سرکاری دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری انتظامات برقرار رکھے جائیں اور عوامی سہولت کے امور متاثر نہ ہوں۔
یہ تعطیلات ہر سال کی طرح ملک بھر میں عید کے تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے اور اہلکاروں کو عید کے موقع پر آرام فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہیں۔
.png)
1 hour ago
2





English (US) ·