Times of Pakistan

مقابلہ حسن کے دوران ماڈل کے دانت گر گئے، ویڈیو وائرل

1 month ago 17
ARTICLE AD BOX

ہفتے کو فائنل کے بعد فاتح امیدوار مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کریں گی۔

شائع 27 مارچ 2026 03:29pm

تھائی لینڈ میں معروف مقابلۂ حسن ”مس گرینڈ تھائی لینڈ 2026“ کے دوران امیدوار کے مصنوعی دانت اسٹیج پر تقریر کے دوران نکل کر گر گئے۔ تاہم انہوں نے نہایت چابک دستی اور خود اعتمادی سے صورتِ حال کو سنبھال لیا۔

پاتھم تھانی سے تعلق رکھنے والی امیدوار کملوان چناگو جب اسٹیج پر اپنا تعارف کروانے کے لیے مائیک کے سامنے پہنچیں اور بولنا شروع کیا، تو اچانک ان کے ڈینٹل وینیئرز منہ سے نکل گئے، فوراً ہی انہوں نےاپنا اینگل تبدیل کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے انہیں لگالیا۔

عام طور پر ایسے لمحات کسی بھی فنکار یا ماڈل کے لیے شدید شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، لیکن کملوان چناگو نے کمال کی حاضر دماغی اور مہارت کا ثبوت دیا۔ انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دانت باہر آتے ہی انہیں ہاتھ سے واپس لگالیا اور چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھتے ہوئے اپنا تعارف مکمل کیا۔

ان کے اس پُراعتماد انداز نے حاضرین کو متاثر کیا اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بعد ازاں انہوں نے ایوننگ گاؤن کے مرحلے میں بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اور مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ رویے کو سراہا ہے۔ مبصرین کے مطابق انہوں نے ایک ممکنہ شرمندگی کے لمحے کو اپنی ذہانت اور حوصلے سے ایک مثبت اور متاثر کن لمحے میں تبدیل کر دیا۔

ماہرین کے مطابق حسن کے مقابلوں میں شرکاء پر ظاہری خوبصورتی کے لیے شدید دباؤ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر امیدوار ’کاسمیٹک ڈینٹسٹری‘ کا سہارا لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ مقابلے کا فائنل مرحلہ ہفتے کے روز منعقد ہوگا، جس کی فاتح امیدوار عالمی مقابلہ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

Read Entire Article