ARTICLE AD BOX
چین کی حمایت نے ثابت کردیا کہ دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سےبلند ہے
معرکہ حق میں پاکستان نے میدان جنگ کیساتھ سفارتی محاذ پر بھی شاندارکامیابی حاصل کی پاکستان کا آہنی دوست چین ہمیشہ کی طرح معرکہ حق میں بھی پاکستان کیساتھ مضبوطی سے کھڑارہا. چین نےبھارت کے نام نہاد آپریشن سندور کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قراردیا. 5 مئی 2025 کو چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستانی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کا یقین دلایا. چینی وزیرخارجہ نےدہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا. چین کےعلاوہ ترکیہ، سعودی عرب اورآذربائیجان نے بھی بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا بھرپورساتھ دیا ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کے اصولی اوردوٹوک مؤقف کی عالمی پذیرائی اسکی سفارتی کامیابی اورسچائی کی جیت ہے.
.png)
1 month ago
10




English (US) ·