ARTICLE AD BOX
واقعہ آگرہ کے ناگلا بھوجا، کھیریا موڑ علاقے میں پیش آیا
بھارت میں ایک واقعہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں فریج میں مخصوص شکل میں جمی برف کو لوگوں نے بھگوان سمجھ کر پوجنا شروع کردیا۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک گھر کے فریزر میں جمی برف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے بعض مقامی افراد نے شیولنگ سے مشابہ قرار دے کر اس کی پوجا شروع کر دی۔ یہ واقعہ آگرہ کے ناگلا بھوجا، کھیریا موڑ علاقے میں پیش آیا۔ جیسے ہی اس برف کی شکل کی تصاویر اور ویڈیوز پھیلیں، لوگ گھر پہنچنے لگے، پھول چڑھائے، پیسے دیئے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ بعض افراد نے اسے ایک معجزاتی واقعہ قرار دیا۔ "The ice in Amarnath has melted, so Lord Shiv has appeared in my Freezer to give his blessings
Everyone is coming to our house to take the blessings"
This is the level of Superstitious belief among people in India
No wonder BJP wins elections invoking religion !! pic.twitter.com/DP6v04777j سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے مذہبی عقیدت کا اظہار کیا جبکہ دوسروں نے سائنسی نقطۂ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ فریزر میں برف مختلف اشکال اختیار کر سکتی ہے اور اس واقعے کو معجزہ قرار دینے سے پہلے اس کی سائنسی وضاحت کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے۔
.png)
12 hours ago
1






English (US) ·