ARTICLE AD BOX
سی ٹی ڈی اہلکار کراچی میں تعینات ہے اور ٹک ٹاکر ان کے ہاں قیام کرتا رہا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
فوٹو: فائل 
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا مبینہ طور پر ایک اور فراڈ کا کیس سامنے آگیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔ سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ان سے 19 لاکھ بٹور لیے ہیں، یہ پیسے انہیں اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دے کر وصول کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال گزرنے کے بعد پولیس اہلکار کا فون اٹھانا بند کر دیا ہے، جس پر سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد کی درخواست پر تھانہ گلبرگ میں کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ گلبرگ میں مقدمے کے اندراج کے بعد ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس اہلکار دوست محمد سی ٹی ڈی کراچی میں تعینات ہے اور کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے پاس کراچی جاکر قیام کرتا رہا ہے۔ دوست محمد نے بتایا کہ کاشف ضمیر سے دوسال قبل ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔
.png)
1 week ago
3




English (US) ·