Times of Pakistan

مشہور بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں چل بسے

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

ملیالم فلموں کے سینئر اور معروف اداکار سنتوش کے نائر منگل کی صبح کیرالہ کے علاقے ایڈور میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 65 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنتوش کے نائر کی کار سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں جو اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اداکار کو ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔

ان کی موت کی خبر سنتے ہی ملیالم فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔

سنتوش کے نائر نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982 میں فلم ایتھو آرتی کتھا سے کیا تھا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ خاص طور پر اپنے منفی اور مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے فلم بینوں میں بے حد مقبول تھے۔

انہوں نے نہ صرف بڑے پردے بلکہ چھوٹی اسکرین یعنی ٹیلی ویژن پر بھی بہت کام کیا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

سنتوش کے نائر کی اچانک وفات کو ملیالم سینما کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

Read Entire Article