Times of Pakistan

مشہور بھارتی اداکار جوڑے میں طلاق ہوگئی، وجہ بھی سامنے آگئی

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

پسند سے شادی کرنے والے مشہور بھارتی اداکار جوڑے گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا کے درمیان طلاق ہوئی ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آکانکشا چمولا اور گورو کھنہ کی طلاق کے ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور صارفین اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں، صارفین اور اس جوڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت جوڑے کی علیحدگی کے بعد ان کا محبت اور شادی سے یقین ہی اُٹھ گیا ہے۔

تاہم آکانشا چمولا نے گورو کھنہ سے طلاق کی وجہ بھی بتا دی ہے جس کے بعد ان کی طلاق کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ آکانشا کے مطابق 'وہ (گورو) بچے پیدا کرنا چاہتا ہے، اور میں اسے یہ نہیں دے سکتی'۔ 

بھارتی رئیلٹی شو لاک اپ 2 کی پہلی قسط میں آکانکشا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گورو کھنہ تقریباً ایک سال تک ایک دوسرے سے دور رہنے کے بعد باہمی رضامندی سے طلاق لے رہے ہیں۔

آکانشا کا کہنا تھا کہ پہلے ہم دونوں ہی بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ ہم دونوں ہی اس کیلئے تیار نہیں تھے مگر آہستہ آہستہ گورو بدل گیا اور بچے کی خواہش کرنے لگا مگر میں اب بھی اس چیز کیلئے خود کو تیار نہیں کر سکی اور گورو کی اس خواہش کو پورا نہیں کر سکتی کیونکہ میں آزاد رہنا چاہتی ہوں اس لئے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ 

Read Entire Article