ARTICLE AD BOX
آئی سی سی کی یہ میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہونا تھی
دوحا:
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی یہ میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہونا تھی تاہم خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹنگ اب اپریل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی نے اپنے تمام رکن ممالک کو میٹنگ کے ملتوی ہونے سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس اب کسی دوسرے مقام پر منعقد کیا جائے گا۔
.png)
6 days ago
2





English (US) ·