Times of Pakistan

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، فیفا کا فٹبال ورلڈکپ سے متعلق بڑا اعلان

3 days ago 2
ARTICLE AD BOX

فیفا اس وقت خطے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے، حکام


امریکا اور اسرائیل کی ایران کی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری ہے تاہم فیفا نے فٹبال ورلڈکپ ملتوی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

فیفا حکام نے یقین ظاہر کیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے رواں برس شیڈول فٹبال ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوگا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمو شرگی نے کہا کہ میچز شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے، اتنے بڑے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیفا کو امید ہے کہ وقت آنے تک صورتحال بہتر ہو جائے گی اور وہ تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں گی جنھوں نے کوالیفائی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا اس وقت خطے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے، حکام عالمی و مقامی آفیشلز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی ٹیم ورلڈکپ کے گروپ جی میں مصر، نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کے ساتھ موجود ہے، اس کے 2 میچز لاس اینجلس اور ایک سیاٹل میں شیڈول ہے۔

Read Entire Article