Times of Pakistan

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

وزیراعظم نے اس تعیناتی کے لیے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے، ذرائع

شائع 12 مارچ 2026 11:54am

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس تعیناتی کے لیے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گورنر سندھ کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

Read Entire Article