ARTICLE AD BOX
کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پر کھڈ کوچہ کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔
شائع 22 جولائ 2026 07:18pm
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں تین مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ تین دیگر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جب کہ واقعے میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
.png)
1 hour ago
1







English (US) ·