ARTICLE AD BOX
ایم ٹی خیرپور نامی جہاز، پاکستان اسٹیٹ آئل کی موٹر پٹرول کی کھیپ لے کر عمان کے شہر صحار سے روانہ ہوا تھا
شائع 29 مارچ 2026 12:13pm
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بہتر ہونے کی امید ہے کیونکہ 55 ہزار میٹرک ٹن موٹرپٹرول لے کر ایک اور آئل ٹینکر آج پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونے کا امکان ہے ، جو ملکی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پورٹ حکام کے مطابق آئل ٹینکر ’’ایم ٹی خیرپور‘‘ 55 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر آج پورٹ قاسم پہنچے گا۔ یہ کھیپ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے عمان کے شہر صحار سے درآمد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی آمد پر اسے فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز کیا جائے گا، جہاں سے پٹرول کی ترسیل کا عمل شروع ہوگا۔ اس کھیپ سے ملک میں جاری پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈیلی شپنگ رپورٹ کے مطابق ایک اور جہاز ’’ایم ٹی دیرا غیرا‘‘ اس وقت فوٹکو ٹرمینل پر موجود ہے، جس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار میٹرک ٹن موٹر گیسولین آف لوڈ کر دی ہے، جبکہ اس کی مجموعی مقدار 34 ہزار 62 میٹرک ٹن ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جہاز ہفتے کے روز دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگا، جس کے بعد نئے آنے والے آئل ٹینکر کے لیے جگہ خالی ہو جائے گی۔
پورٹ قاسم کی روزانہ رپورٹ کے مطابق اس وقت بندرگاہ پر 11 جہاز موجود ہیں، جہاں کوئلہ، پیلی مٹر، سیمنٹ، ایل پی جی، فاسفورک ایسڈ اور بٹومین سمیت مختلف اشیاء کی ہینڈلنگ جاری ہے۔
.png)
1 month ago
10






English (US) ·