Times of Pakistan

مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ 7 سال بعد سنا دیا گیا، مرکزی ملزم کو دو بار سزائے موت

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 09 جولائ 2026 01:49pm

کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عاطف زمان کو دو مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے کیس میں شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

عدالت کے مطابق عادل زمان ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے اسے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ وقوعے کے تقریباً 7 سال بعد سنایا گیا ہے۔

مرید عباس کو 9 جولائی 2019 میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف شواہد پیش کیے گئے، جبکہ عدالت نے تمام دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی ملزم عاطف زمان کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق عاطف زمان کو دو افراد کے قتل کے جرم میں دو بار سزائے موت دی گئی ہے، جبکہ اس پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرید عباس کے قتل کے بعد یہ کیس کئی سال تک عدالت میں زیر سماعت رہا، جس کا فیصلہ اب سنایا گیا ہے۔

Read Entire Article