Times of Pakistan

محکمہ کالج ایجوکیشن نے جامعہ ملیہ کراچی کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات رکوا دیں

18 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی عبدالسمیع اور اور متعلقہ تھانہ پولیس کا تعاون شامل رہا

کراچی:

محکمہ کالج ایجوکیشن کے تعلیمی انتظامی افسران نے جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج پہنچ کر ادارے میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو عارضی طور پر رکوادیا، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی عبدالسمیع اور مختیار کار شاہ فیصل کالونی مظفر میرانی اور متعلقہ تھانہ پولیس کا تعاون شامل رہا، یہ کارروائی پیر کی صبح کی گئی۔

 جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج پہنچنے والے محکمہ کالج ایجوکیشن کے افسران میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ زاہد حسین راجپر اور ریجنل ڈائریکٹر کراچی گلاب رائے شامل تھے۔

 ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی گلاب رائے کے مطابق یہ کارروائی صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن فرخ شہزاد قریشی کی ہدایت پر کی گئی ہے پیر کے روز کالج پہنچ کر وہاں جاری تعمیرات کو رکوادیا گیا ہے اور تعمیرات کے حوالے سے تنصیب شدہ اشتہاری بورڈز اتار دیے گئے ہیں، یہ تعمیرات کالج کی ہی اراضی پر عقب میں کی جارہی تھیں۔

ادھر ذرائع کے مطابق چونکہ کالج کی کچھ قطعہ اراضی کا معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے لہذا اب محکمہ کالج ایجوکیشن نے اس معاملے میں فریق بننے اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ مزکورہ کارروائی اس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامن  آنے کے بعد کی گئی ہے جس میں کمیٹی نے اسے ایک عوامی اثاثہ قرار دیتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی تجویز دی تھی۔

 اس کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر انسپیکشن کالجز کامران اخرم شیخ، پرنسپل گورنمنٹ کالج کامرس اینڈ اکنامکس منصور علی شاہانی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل فخرہ مبارک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عارف نجمی شامل تھے۔

Read Entire Article