ARTICLE AD BOX
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.5 ڈگری رہا
فوٹو: فائل 
کراچی:
محکمہ موسمیات نے شہر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کو معمول سے تیز ہوائیِں چلیں اور رفتار 34 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہوکر 4 کلومیٹر رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں دوسرے روز بھی شمال مشرقی(بلوچستان) کی سمت سے چلنے والی ہوائیں اثرانداز رہیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار34 کلومیٹر(19 ناٹیکل مائل ریکارڈ ہوئیں) ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب متاثر ہونے والی حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.5 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق ہفتے سے سمندر کی بند جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے اور موسم خشک رہنے جبکہ اتوار کو دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔
.png)
3 weeks ago
10




English (US) ·