Times of Pakistan

محنت کش اب ’مریم نواز راشن کارڈ‘ کے بغیر بھی رمضان میں دس ہزا روپے حاصل کر سکتے ہیں

1 week ago 5
ARTICLE AD BOX

10 ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہے


مریم نواز راشن کارڈ نہ رکھنے والے سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ محنت کش بھی ماہ رمضان میں دس ہزا روپے حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب نے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا  طریقہ کار وضع کر دیا ہے۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے محنت کشوں کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا گیا ہے۔

محنت کش پن کوڈ اور شناختی کارڈ  ہمراہ رکھیں اور اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب ایلفا پے، ایچ بی ایل کنیکٹ یا یو بی ایل اومنی کے ایجنٹ کے پاس جائیں۔

اپنا خفیہ پن کوڈ بتائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد  فوری طور پر 10 ہزار روپے وصول کریں۔ 

10 ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہے۔ لہذا پوری رقم وصول کی جاسکتی ہے۔

Read Entire Article