ARTICLE AD BOX
شائع 10 جولائ 2026 11:37am
کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 6 سالہ محمد ولی کے اغوا اور قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم حمزہ کے والد، چچا اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کے اہلخانہ پر جرم چھپانے اور پولیس کو بروقت اطلاع نہ دینے کا شبہ ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حمزہ کے والد، چچا اور بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزم کے اہلخانہ نے واقعے کو چھپانے میں معاونت کی۔
پولیس کے مطابق 6 سالہ محمد ولی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں تار ڈال کر قتل کیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے بچے کی لاش اپنے گھر کی ایک الماری میں چھپا دی۔ بعد ازاں جب بچے کے اہلخانہ نے اس کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی اور پولیس نے تلاش شروع کی تو ملزم نے مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں لاش گھر کی چھت سے ملحقہ خالی پلاٹ میں پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حمزہ کو علاقے کے ایک شہری کی نشاندہی اور مدد سے گرفتار کیا گیا، جبکہ تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم کے اہلخانہ نے واقعے کے بارے میں پولیس کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
.png)
1 hour ago
1




English (US) ·