Times of Pakistan

محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد محمد عامر کی آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش پوری ہوسکتی ہے۔

پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو باقاعدہ طور پر برطانوی شہریت مل گئی ہے اور انہیں برطانوی پاسپورٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ برطانوی شہریت ملنے کے بعد اب ان کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور برطانوی کھلاڑی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر اپنی برطانوی نژاد اہلیہ نرجس خان اور بچوں کے ہمراہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ تمام قانونی مراحل اور مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد اب وہ باقاعدہ شہریت حاصل کرچکے ہیں۔

بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کو محمد عامر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا، جس میں ایک صارف نے برطانوی شہریت ملنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد اب محمد عامر آئی پی ایل کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اگر انہیں آئی پی ایل سے پیشکش آئی تو وہ مشاورت کے بعد اس میں حصہ لینے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد عامر کئی مرتبہ آئی پی ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران جب محمد عامر سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر مستقبل میں پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول آپس میں ٹکرا گئے تو وہ کس کا انتخاب کریں گے؟ تو انہوں نے واضح جواب دیا تھا کہ برطانوی شہریت ملنے کے بعد وہ آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دیں گے اور موقع نہ ملنے کی صورت میں پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود بھی برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد آئی پی ایل میں میں شریک ہوئے تھے۔

محمد عامر نے 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ لی تھی۔ پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں وہ نئی فرنچائز راولپنڈیز کا حصہ تھے۔ فروری 2026 میں ہونے والی نیلامی کے دوران راولپنڈی کی ٹیم نے انہیں 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بھاری قیمت پر انہیں حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل وہ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس سے پہلے کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

محمد عامر نے آئی پی ایل میں موقع ملنے پر رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں ویرات کوہلی کے لیے موجود احترام کی وجہ سے موقع ملنے پر انکی ٹیم میں کھیلنا پسند کریں گے۔

Read Entire Article