Times of Pakistan

محسن نقوی کو پی ایچ ایف کی صدارت بھی ملنے کا امکان

3 weeks ago 13
ARTICLE AD BOX

شائع 19 فروری 2026 04:22pm

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدے کے لیے محسن نقوی کی تقرری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق محسن نقوی کو پی ایچ ایف کی صدارت کے لیے اہم حمایت حاصل ہے اور ان کی تعیناتی سے فیڈریشن کو مالی مشکلات سے نجات ملنے کی توقع ہے۔

پی ایچ ایف کے سابق سربراہ ایئرمارشل (ریٹائرڈ) محمد یونس نورخان بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کی قیادت کرچکے ہیں، جنہوں نے ادارے کے نظم و نسق میں اہم کردار ادا کیا۔ محسن نقوی کی آمد سے ہاکی فیڈریشن کے مالی امور میں بہتری، انتظامی استحکام اور قومی ہاکی کی ترقی کے لیے نئے اقدامات کی امید بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی صدارت میں پی ایچ ایف نئے مالی منصوبوں اور اسپانسرشپ کے مواقع پر توجہ دے گی، جس سے ہاکی کے کھلاڑیوں، کوچز اور نوجوان ٹیلنٹ کے لیے سہولتیں بہتر ہوں گی۔

Read Entire Article