ARTICLE AD BOX
شائع 15 مارچ 2026 11:19am
بولی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار اپنے نظم و ضبط اور کام سے لگن کی وجہ سے تو مشہور ہیں ہی، لیکن حالیہ دنوں میں انہوں نے فوٹوگرافرز (پاپارازی) کے حوالے سے اپنے مثبت رویے سے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ وہ عوامی مقامات پر تصاویر کھچوانے میں بہت راحت محسوس کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے فوٹوگرافر اپنی روزی روٹی کما لیتے ہیں۔
جہاں کئی بڑے ستارے کیمروں کی چکا چوند سے تنگ آکر فوٹوگرافرز کے ساتھ تلخ کلامی کرتے نظر آتے ہیں، وہیں اکشے کمار نے ایک نہایت ہی انسانی پہلو اجاگر کیا ہے۔’ کسی غریب کا گھر چل جائے گا’۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب اکشے سے پاپارازی کلچر اور پرائیویسی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے نہایت سادہ اور دل کو چھو لینے والا جواب دیا۔
اکشے کا کہنا تھا، ’ایک فوٹوگرافر کو (ایک فوٹو کے) تقریباً ساڑھے تین سے چار ہزار روپے ملتے ہیں۔ اگر میری ایک تصویر کھینچنے سے اس بیچارے کا گھر چل جاتا ہے اور وہ خوش ہو جاتا ہے، تو مجھے کھڑے ہو کر پوز دینے میں کیا پریشانی ہو سکتی ہے؟‘
اکشے نے مزید کہا کہ جب آپ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ عوامی مقامات پر نکلتے ہیں، تو وہاں پرائیویسی کیسی؟
اداکار نے مزید کہا کہ عوام میں پہچانا جانا ان کے پیشے کا حصہ ہے۔ اگر کوئی انہیں پہچانے ہی نہ یا تصاویر نہ لے تو یہ زیادہ پریشانی کی بات ہوتی۔
ان کا کہنا ہے کہ، ’یہ کوئی خطرہ نہیں ہے، بلکہ اگر کوئی تصویر نہ لے تو زیادہ خطرہ اور پریشانی ہوتی ہے۔‘
اکشے کمار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بولی وڈ کے کئی دیگر اداکار پاپارازیوں کے ساتھ اپنے ’غلط رویے‘ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔
جیا بچن اکثر و بیشتر فوٹوگرافرز پر برہم ہوتی نظر آتی ہیں اور انہیں ”بدتمیز“ تک کہہ دیتی ہیں۔
تاپسی پنو کئی بار میڈیا کے نمائندوں سے الجھتی ہوئی دیکھی گئی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ماضی میں گھر کے اندر کی تصاویر کھینچنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
ان اداکاروں کا موقف ہے کہ ہر انسان کی ایک نجی زندگی ہوتی ہے جسے پاپارازیوں کی وجہ سے خطرہ لاحق ہوتا ہے، جبکہ اکشے کمار اسے شہرت کا ایک لازمی حصہ اور کسی کی روزی روٹی کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔
کام کے حوالے سے اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلموں کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔
روہیت شیٹی کی مشہور فرنچائز گول مال 5’ میں اکشے کی انٹری ہو چکی ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی ویڈیو میں انہیں اجے دیوگن، ارشد وارثی اور دیگر ٹیم کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں ان کا ’بالڈ لک‘ (گنجا انداز) سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اکشے کمار اپنی اگلی فلم ۔بھوت بنگلہ’ میں بھی نظر آئیں گے۔ ڈائریکٹرپریادرشن کے ساتھ ان کی یہ ہارر کامیڈی فلم 10 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس میں ان کے ساتھ پریشن راول اور راجپال یادو بھی نظر آئیں گے۔
.png)
1 hour ago
4





English (US) ·