Times of Pakistan

لیاری میں کم عمر بچی کو ہراساں کرنے کی کوشش پر مشتعل شہریوں کا ملزم کو زندہ جلانے کی کوشش

3 days ago 4
ARTICLE AD BOX

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی


کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری کلری میں کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا مشتعل شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کے فوری بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کو فرار ہونے سے پہلے قابو کرلیا۔

مشتعل افراد کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ بعض افراد نے ملزم کو زندہ جلانے کی بھی کوشش کی۔

صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بڑی مشکل سے مشتعل ہجوم سے ملزم کو تحویل میں لے کر علاقے کی صورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ متاثرہ بچی اور اہل خانہ سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Read Entire Article