Times of Pakistan

لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکا، 3 افراد زخمی

19 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی


فوٹو: فائل


ڈی آئی خان:

لکی مروت میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں مسجد کے قریب مبینہ دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ، جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، شواہد اکٹھے کیے اور موقع پر موجود افراد سے بیانات لینے کے علاوہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور وجوہات کے تعین کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read Entire Article