Times of Pakistan

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، آئی ایس پی آر

شائع 15 مارچ 2026 09:01pm

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Read Entire Article