Times of Pakistan

لنکا پریمئر لیگ نے کھلاڑیوں کے لیے ڈھائی لاکھ فالوورز کی شرط واپس لے لی

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

لنکا پریمیئر لیگ نے آئیکون اور اسٹار کیٹیگری کے لیے سوشل میڈیا پر ڈھائی لاکھ فالوورز کی شرط رکھی تھی

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے شدید عوامی ردعمل اور کرکٹ حلقوں کی تنقید کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) سیزن 6 میں کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے لیے سوشل میڈیا فالوورز کی شرط ختم کر دی ہے۔

سری لنکن ویب سائٹ نیوز وائر کے مطابق لیگ انتظامیہ نے ہفتے کو ایل پی ایل سیزن 6 کی پلیئر رجسٹریشن اور ڈرافٹ گائیڈ کی نئی دستاویز میں میں ’آئیکون‘ اور ’اسٹار‘ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے لیے سوشل میڈیا پر 2 لاکھ 50 ہزار (ڈھائی لاکھ) سے زائد فالوورز ہونے کی لازمی شرط کو باقاعدہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے ڈرافٹ میں یہ انوکھی شرط عائد کی گئی تھی کہ آئیکون اور اسٹار کیٹیگری کے کرکٹرز کی کمرشل ڈیمانڈ اور بڑی ’فین فالوونگ‘ ہونا لازمی ہے، جس کے لیے کم از کم ڈھائی لاکھ فالوورز ضروری ہیں، جبکہ گولڈ کیٹیگری کے لیے ڈیڑھ لاکھ فالوورز کی شرط رکھی گئی تھی۔

اس فیصلے کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور کرکٹ کمیونٹی کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور تنقید کی گئی کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ ماضی میں قومی کرکٹرز کو ہدایت کرتا رہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھیں۔

شائقین کرکٹ اور مبضرین کا سخت اصرار تھا کہ سری لنکا کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب اور کیٹیگریز میں شمولیت ان کی آن لائن مقبولیت کے بجائے کرکٹ میں مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

اگرچہ فالوورز کی لازمی شرط ختم کر دی گئی ہے، تاہم نئے قواعد میں اب بھی کھلاڑیوں کی تشہیری سرگرمیوں پر خاص زور برقرار رکھا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ کے دوران سوشل میڈیا پوسٹس، مداحوں سے رابطے کی سرگرمیوں اور تشہیری تقریبات میں شرکت بدستور لازمی ہو گی۔

Read Entire Article