ARTICLE AD BOX
ملزمان ملنے کے بہانے شہریوں کو بلا کر حبس بے جا میں رکھتے اور موٹی رقم کا مطالبہ کرتے تھے
لاہور میں ہنی ٹریپ کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا جب کہ لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چند روز قبل لیاقت آباد کے علاقے میں عمیر نامی شخص کو ملزمان نے ٹریپ کرکے لوٹا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان لڑکی بن کر معصوم شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان ملنے کے بہانے شہریوں کو بلا کر حبس بے جا میں رکھتے اور موٹی رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ اے ٹی ایم فوٹیج میں ایک ملزم کو متاثرہ شخص کے ساتھ رقم نکالتے دیکھا جا سکتا ہے، ۔ ایس پی کے مطابق ملزمان اویس اور علی رضا سے لوٹی گئی رقم، گھڑی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ گروپ میں کتنے لوگ شامل ہیں اور کتنے شہریوں کو لوٹا جا چکا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
.png)
2 weeks ago
8






English (US) ·