ARTICLE AD BOX
واردات کے بعد ملزم تیزی سے چلتا ہوا گلی سے باہر نکلا
لاہور:
شیراکوٹ میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے کے قتل کی واردات کے بعد ملزم ارسلان کے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے بڑے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات کے بعد ملزم تیزی سے چلتا ہوا گلی سے باہر نکلا جبکہ فرار ہونے کے دوران ملزم موبائل فون پر کسی سے بات کرتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، مقتول یوسف کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔
.png)
1 month ago
14






English (US) ·