Times of Pakistan

لاہور میں آوارہ کتوں نے 75 سالہ خاتون کو بھنبھوڑ ڈالا

1 month ago 3
ARTICLE AD BOX

75 سالہ آمنہ بی بی کو جسم کے مختلف حصوں پر کتوں کے کاٹنے کے زخم آئے


فوٹو فائل


لاہور شہر میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے جہاں آج 75 سالہ بزرگ خاتون کو گلی میں کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کتوں کی بھرمار ہے جبکہ شکایت کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر شہری انتہائی بے بس ہیں۔ 

لاہور کے علاقے بند روڈ چوک یتیم خانہ کے قریب معمر خاتون پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور 75 سالہ آمنہ بی بی کو بھنبھوڑ ڈالا۔

خاتون کے شور کرنے پر مکینوں نے کتوں کو بھگایا اور پھر آمنہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے سے آمنہ بی بی کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے۔

مکینوں کے مطابق گزشتہ 15 روز میں آوارہ کتوں کے بچوں پر حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

Read Entire Article