Times of Pakistan

لاہور، طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ، سی سی ٹی وی نے اوباش کو بے نقاب کر دیا

2 months ago 10
ARTICLE AD BOX

واقعے کا مقدمہ متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے


لاہور:

اسلام پورہ کے علاقے میں طالبات کو ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں موٹر سائیکل سوار اوباش نے مین روڈ پر دو طالبات کو نشانہ بنایا اور گلی تک تعاقب کرتے ہوئے چھیڑ خانی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزم کا چہرہ اور موٹر سائیکل واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش میں سی سی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا جبکہ شہریوں میں اس واقعے کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

Read Entire Article