Times of Pakistan

لاہور؛ 12 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

ملزم اسکول جانے والے دو دوستوں کو رکشہ میں ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا اور ایک بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا


لاہور:

شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسکول جانے والے دو دوستوں کو رکشہ میں ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا اور ایک بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ڈرا دھمکا کر بچوں کو وہاں سے بھگا دیا اور خود فرار ہوگیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم ظفر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Read Entire Article