Times of Pakistan

قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس آج ہوگا

5 days ago 2
ARTICLE AD BOX

اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی مدعو، آن لائن کلاسز اور ورک فرام ہوم پالیسی پر غور کیا جائے گا، ذرائع


اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا، اجلاس میں اسکول کالجز کلاسز آن لائن ،آفسز میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی زیر غور آئے گی۔

Read Entire Article