Times of Pakistan

قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کراچی سے ڈھاکہ روانہ

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

سیریز کے تینوں میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے


فوٹو: اسکرین گریب


کراچی:

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ہوگا۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے بنگلہ دیش روانہ ہوئے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

Read Entire Article