ARTICLE AD BOX
حکومتی وفد اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی
اسلام آباد:
قومی اسمبلی میں چینی وفد کی آمد کے تناظر میں وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے اجلاس کے دوران احتجاج نہ کرنے کی درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق طارق فضل چودھری کی زیر قیادت حکومتی وفد کی اپوزیشن لابی آمد ہوئی، حکومتی وفد نے اپوزیشن اراکین سے اجلاس میں احتجاج نہ کرنے کی گزارش کی۔ حکومتی وفد نے گزارش کی کہ چینی وفد کی موجودگی میں احتجاج نہ کیا جائے، اجلاس کی کارروائی ایسے ہی چلنے دیں۔ حکومتی وفد اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر چینی وفد قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔
.png)
18 hours ago
1




English (US) ·