ARTICLE AD BOX
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مفاہمتی انداز نمایاں رہا
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان غیر معمولی سیاسی رابطے ہوئے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں سے مصافحہ کیا بلکہ اہم قومی امور پر مشاورت کے لیے دو مرتبہ اپوزیشن بینچوں کا رخ کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مفاہمتی انداز نمایاں رہا۔ ایوان میں آمد کے بعد وزیراعظم خود اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی نشستوں پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ بعد ازاں ایوان سے خطاب میں وزیراعظم نے ایران اور امریکہ سے متعلق صورتحال پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متفقہ قرارداد لانے کی تجویز دی۔ خطاب کے بعد وزیراعظم ایک بار پھر اپوزیشن بینچوں پر پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اس دوران اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھے جبکہ وزیراعظم نے کچھ دیر کھڑے ہو کر ان سے مشاورت کی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اپنے پاس بلا کر ہدایات دیں۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف بھی اپوزیشن رہنماؤں کی نشستوں پر پہنچے اور ان سے مشاورت کی، جبکہ رانا ثناء اللہ نے بھی اپوزیشن قیادت سے ملاقات کی۔
.png)
15 hours ago
2




English (US) ·