ARTICLE AD BOX
قطری وزارتِ داخلہ کی عوام سے سیکیورٹی واقعات کی ویڈیوز نہ بنانے اور صرف تصدیق شدہ ذرائع پر بھروسہ کرنے کی اپیل
شائع 09 مارچ 2026 10:48am
قطر کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 313 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نے گمراہ کُن معلومات اور افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا، گمراہ کُن معلومات، افواہیں اور وہ مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کا مقصد عوام میں تشویش اور بے چینی پیدا کرنا تھا، یہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
وزارتِ داخلہ نے اپیل کی ہے کہ قطر میں مقیم غیر ملکی شہریوں اور مقامی شہریوں پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال سے متعلق ویڈیوز بنانے، شائع کرنے یا افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور معلومات حاصل کرنے کے لیے صرف منظور شدہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.png)
5 days ago
2






English (US) ·