Times of Pakistan

قائداعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک، درخواستگزار کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

پشاور:

پشاور ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے قائد اعظم نامی شہری کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ درخواست گزار کاروباری شخصیت ہیں، پاکستان اور دبئی میں کاروبار ہے، درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار پاکستانی شہری ہے اور اپنا کاوربار چلا رہا ہے۔

ڈائریکٹر لیگل نادرا شاہد عمران گگیانی نے کہا کہ ہم نے جواب جمع کیا ہے، درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہے۔

درخواست کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو کہا جا رہا ہے کہ چچا کو لے کر آئے، درخواست گزار حکومت کو ٹیکس دے رہا ہے، اب ان کو تنگ کیا جا رہا ہے اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے، درخواست گزار کے باقی خاندان کے پاس پاکستانی شناخت کارڈز ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو جائے اور اس وقت تک ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

Read Entire Article