Times of Pakistan

فیکٹ چیک: لامین یمال کی اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم اوڑھے تصویر جعلی ہے

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اوپن اے آئی کے امیج ویریفکیشن ٹول نے تصویر میں سنتھ آئی ڈی واٹرمارک کی نشاندہی کی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر فٹبالر لامین یمال کی تصویر وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اسٹیڈیم میں جشن کے دوران فلسطینی پرچم اوڑھا ہوا ہے۔

یہ تصویر جعلی ہے:
بین الاقوامی فیکٹ چیکنگ ادارے اے ایف پی کے مطابق وائرل تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تبدیل کی گئی ہے۔

اوپن اے آئی کے امیج ویریفکیشن ٹول نے تصویر میں سنتھ آئی ڈی واٹرمارک کی نشاندہی کی، جو گوگل کے اے آئی پلیٹ فارمز سے تیار ہونے والے مواد میں شامل کیا جاتا ہے۔ 

اسی طرح میڈیا تصدیقی ٹول ان سرفیس نے بھی تصویر کو غالباً اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا۔

ریورس امیج سرچ سے ورلڈ کپ فائنل کے بعد گیٹی امیجز کی اصل تصویر بھی سامنے آئی جس میں لامین یمال فلسطینی پرچم نہیں بلکہ اسپین کی چیمپئنز لکھی ہوئی جرسی پہنے ہوئے ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ لامین یمال نے مئی 2026 میں بارسلونا کی لا لیگا ٹائٹل پریڈ کے دوران فلسطینی پرچم ضرور لہرایا تھا مگر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ان کے فلسطینی پرچم اوڑھنے کی یہ وائرل تصویر حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ اے آئی سے تبدیل کی گئی تصویر ہے۔

Read Entire Article