ARTICLE AD BOX
فیلڈ مارشل عاصم منیر دورے میں اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے، سیکیورٹی ذرائع
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے—فوٹو: فائل 
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں اور دورے میں ایران-امریکا بات چیت، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران کے دورے پر گئے تھے اور ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
.png)
4 days ago
4




English (US) ·