ARTICLE AD BOX
یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پیراگوئے میں جشن کا سماں ہے۔ پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا نے قومی فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی پر 30 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پیراگوئے نے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ جنوبی امریکی ٹیم بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر آخری 32 مرحلے تک پہنچی تھی لیکن اس نے عالمی طاقت سمجھی جانے والی جرمن ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ نمایاں رہا لیکن آخرکار جوزے کانالے نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔ صدر سانتیاگو پینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’پیراگوئے کبھی ہار نہیں مانتا، آج قومی تعطیل ہے‘۔ ¡PARAGUAY NUNCA SE RINDE! ¡¡FERIADO CARAJO!! 🇵🇾 اب پیراگوئے پری کوارٹر فائنل میں فرانس یا سویڈن میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔
.png)
10 hours ago
1






English (US) ·