Times of Pakistan

فیفا ورلڈکپ: اسپین کی فائنل میں رسائی پر ہسپانوی شاہی خاندان کا جشن، ویڈیو وائرل

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

امید ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرے گی، ہسپانوی رائل فیملی

اسپین کی فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں شاندار رسائی پر ہسپانوی شاہی خاندان بھی خوشی سے جھوم اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد اسپین کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے شاہ فیلیپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، شہزادی لیونور اور انفانٹا صوفیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

ہسپانوی شاہی خاندان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں چاروں افراد اسپین کی قومی ٹیم کی جرسی پہنے صوفے پر بیٹھ کر میچ کے آخری لمحات دیکھتے نظر آئے۔

جیسے ہی اسپین کی فتح یقینی ہوئی، خاندان کے افراد خوشی سے اچھل پڑے، ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تاریخی کامیابی کا بھرپور جشن منایا۔

¡España está en la final! 🇪🇸

Habéis vuelto a demostrar por qué sois una de las grandes selecciones del mundo. Ahora, con todo un país a vuestro lado, llega el momento de luchar por el título.

Gracias por hacernos disfrutar de este camino. ¡A por ello, @SEFutbol!#VamosEspaña |… pic.twitter.com/QeDgltZ9yz

— Casa de S.M. el Rey (@CasaReal) July 14, 2026

ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ اب پورا ملک ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

اس کے علاوہ اسپین بھر میں شائقین جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور ہلا گلا کرتے رہے۔

بعض شائقین فلسطینی پرچم اٹھائے منفرد انداز میں جشن مناتے نظر آئے۔

امریکی شہر نیویارک میں بھی ہسپانوی شائقین نے بھرپور انداز میں ٹیم کی فتح کا جشن منایا۔

Read Entire Article