ARTICLE AD BOX
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دلچسپ مقابلوں کے ساتھ جہاں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کی کامیابی کے لیے دعائیں کررہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر ایک پالتو بلی بھی غیرمعمولی شہرت حاصل کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بلی اب تک ٹورنامنٹ کے 31 میں سے 27 میچوں کے نتائج درست انداز میں بتا چکی ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی دلچسپی اس میں مزید بڑھ گئی ہے۔ ورلڈ کپ میں اب صرف سات میچ باقی رہ گئے ہیں۔ اس دوران مختلف افراد اور ذرائع کی جانب سے کئی پیشگوئیاں سامنے آئیں، جن میں بعض درست ثابت ہوئیں اور متعدد غلط بھی نکلیں، تاہم سب سے زیادہ توجہ ایک ایسی بلی نے حاصل کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے متعدد اہم مقابلوں کے نتائج پہلے ہی درست انداز میں بتائے، جن میں ارجنٹینا کی مصر کے خلاف کامیابی بھی شامل ہے۔ یہ بلی ’دی کیٹ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے اور چین سے تعلق رکھنے والی لنکا لن اور آئرلینڈ کے رہائشی مارک کی پالتو ہے۔ دونوں نے اسے 2024 میں گود لیا تھا۔ جوڑے کے مطابق ابتدا میں انہوں نے محض دلچسپی کے لیے بلی کے سامنے مقابلہ کرنے والی دونوں ٹیموں کے جھنڈے رکھے اور دیکھا کہ وہ کس پرچم کو چھوتی ہے۔ اتفاقاً اس کی پہلی پیشگوئی درست ثابت ہوئی، جس کے بعد یہ سلسلہ باقاعدہ شوق میں بدل گیا۔ لنکا لن کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کسی مخصوص ٹیم کے حامی نہیں، اسی لیے ہر میچ سے پہلے اپنی بلی سے ’فاتح ٹیم‘ کا انتخاب کرواتے ہیں اور پھر اسی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک 31 میں سے 27 میچوں کے نتائج درست آنے کے بعد وہ خود بھی بے حد پرجوش ہیں اور یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ ’دی کیٹ‘ باقی مقابلوں اور بالآخر ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے بارے میں کیا پیشگوئی کرتی ہے۔ اگرچہ بلی کی یہ پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، تاہم انہیں محض دلچسپ اتفاق اور تفریحی سرگرمی سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ کسی بھی کھیل کے نتائج کی سائنسی یا مستند بنیاد پر پیشگی ضمانت ممکن نہیں۔
.png)
11 hours ago
1





English (US) ·