Times of Pakistan

فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا

1 hour ago 3
ARTICLE AD BOX

امریکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں تین گول اسکور کرکے حریف ٹیم پر اپنی برتری قائم کی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان ممالک میں شامل امریکا نے اپنے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی ہے۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں تین گول اسکور کرکے حریف ٹیم پر اپنی برتری قائم کی۔

امریکا نے دوسرے ہاف میں بھی عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک مزید گول کیا اور مجموعی برتری 4-0 تک پہنچا دی۔

پیراگوئے کی ٹیم میچ میں زیادہ مزاحمت نہ کر سکی تاہم اس نے دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کرکے خسارہ کچھ کم کیا۔

یوں میچ کے اختتام پر امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کی۔

دوسری جانب میچ کے آغاز سے قبل لاس اینجلس میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تیسری رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام پیش کیے گئے، جنہیں شائقینِ فٹ بال نے بھرپور انداز میں سراہا۔

اس سے قبل فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی سب سے پہلے میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

اس تقریب میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔

Read Entire Article