ARTICLE AD BOX
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں ایک طرف گولز کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، وہیں آف دی فیلڈ کچھ اہم تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ فیفا نے ورلڈ کپ کے دوران ایک اہم اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آف دی فیلڈ ایک رپورٹ کے مطابق فیفا نے مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات اور عقائد کا احترام کرتے ہوئے مین آف دی میچ کی ٹرافی کے ڈیزائن میں تبدیلی کی ہے۔ اب مسلمان فٹ بالرز کو دی جانے والی ٹرافی سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے۔
برطانوی اسپورٹس میڈیا پلیٹ فارم ’ای اایس پی این یوکے‘ سوشل میڈیا پوسٹ اور دوسرے پلیٹ فارمز میں سامنے آنے والی تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ مصر کے محمد صلاح اور برازیل کے وینیسیئس جونیئر کو ملنے والی ٹرافیوں میں نمایاں فرق موجود ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مسلم فٹبالرز کے لیے ورلڈ کپ کی ’پلیئر آف دی میچ‘ ٹرافی سے الکوحل برانڈ کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ ان کے مذہبی عقائد کا احترام کیا جا سکے۔
دوسری جانب اگر میدان کے اندر کے کھیلوں کی بات کی جائے تو جاری ورلڈ کپ اب تک کی تاریخ کا سب سے دلچسپ اور منفرد ٹورنامنٹ ثابت ہو رہا ہے۔
ابھی پہلے مرحلے یعنی گروپ اسٹیج کے میچ بھی ختم نہیں ہوئے لیکن اس کے باوجود یہ ورلڈ کپ فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والا ٹورنامنٹ بن چکا ہے۔ یہ نیا ریکارڈ امریکا اور ترکی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اس وقت بنا جب میچ کا پہلا گول ہوا، جو اس ٹورنامنٹ کا 173 واں گول تھا اور اس نے قطر ورلڈ کپ کے 172 گولز کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس کے علاوہ ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹبالرلیونل میسی اس ٹورنامنٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اور یہ پچھلے 68 سالوں میں سب سے تیزی سے 100 گولز تک پہنچنے والا ورلڈ کپ بھی بن گیا ہے۔
میدان میں بڑھتے ہوئے اس سنسنی خیز مقابلے کے درمیان اب مصر اور ایران کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے نتیجے سے ہی فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم اگلے مرحلے یعنی راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنائے گی۔
ایران کے گول کیپر علی رضا بیرانوند نے میچ سے پہلے مصری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر ایک انتہائی مضبوط ٹیم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصری اسکواڈ میں شامل تمام 26 کھلاڑی اتنے ہی باصلاحیت ہیں جتنا کہ ان کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح ہیں۔
ایرانی گول کیپر نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم کا پورا دھیان صرف اپنے ملک کے لوگوں کو خوشی فراہم کرنا ہے اور وہ ایک اچھے نتیجے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ایران کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے، جہاں اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ دو دو سے برابر کھیلا اور بیلجیئم کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم کیا۔
.png)
1 hour ago
1







English (US) ·