ARTICLE AD BOX
ایرانی اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں نے انقرہ میں امریکی ویزوں کے لیے درخواستیں بھی جمع کرا دی ہیں
ایرانی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزوں کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ ایرانی حکام کے مطابق فیفا کے صدر نے یقین دلایا ہے کہ تمام ایرانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کیے جائیں گے حالانکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ٹیم کی شرکت پر خدشات پیدا ہوگئے تھے۔ ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا کہ ورلڈکپ میزبان ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شریک ٹیموں کو ویزے فراہم کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی ٹیم پرسکون ماحول میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹیم اب امریکا کے بجائے میکسیکو کے سرحدی شہر تیخوانا میں قیام کرے گی تاکہ ویزا اور سفری مسائل سے بچا جا سکے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے بھی ایرانی ٹیم کو میکسیکو میں قیام کی اجازت دینے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی اسکواڈ اس وقت ترکیہ کے شہر انطالیہ میں تربیتی کیمپ میں موجود ہے جبکہ بعض کھلاڑیوں نے انقرہ میں امریکی ویزوں کے لیے درخواستیں بھی جمع کرا دی ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہوگا جہاں ایران گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف میچز کھیلے گا۔
.png)
1 day ago
3




English (US) ·