Times of Pakistan

فہد مصطفی سے معافی کیوں مانگی؟ عتیقہ اوڈھو کی وضاحت

6 days ago 4
ARTICLE AD BOX

شائع 08 مارچ 2026 01:30pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ پیش آنے والے تنازعے کے پس منظر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فہد سے معافی اس لیے مانگی تاکہ ان کے جذبات مجروح نہ ہوں اور معاملہ زیادہ بڑھ نہ جائے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کے حساب سے ایکٹرسز کے ساتھ کام کریں۔

اس پر فہد نے طنزیہ اور عمر سے متعلق تبصروں کے ذریعے اہنے لائیو گیم شو میں جواب دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شدت اختیار کر گئی۔

بعد میں دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے سے معافی مانگ کر مسئلہ ختم کر دیا اور صلح کر لی۔

اب عتیقہ اوڈھو نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، اس لیے انہوں نے فہد سے معافی مانگی۔

انہوں نے فہد مصطفی کی محنت اور کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ فہد مصطفی ایک سیلف میڈ اور محنتی انسان ہیں، انہوں نے بڑی محنت اور لگن سے اپنا کیریئر بنایا ہے۔ اس لیے ایک لمحے میں مذاق میں کہی گئی بات یا طنزیہ انداز کی بنیاد پر ان کے کریئر پر تنقید کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فہد مصطفی کو اس معاملے میں شدید منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، جو ان کی نظر میں مناسب نہیں تھا کہ محض ایک جملہ کسی کی برسوں کی محنت اور کیریئرپر اثر انداز ہو۔ اس لیے وہ فہد مصطفی کے دفاع میں کھڑی ہوگئیں۔

Read Entire Article